سارے ٹوئٹس خود نہیں کرتے :راہل کا اعتراف

انباجي /یو این آئی/ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے کل واضح کیا کہ اپنے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل آفس آرجی سے تمام ٹویٹس وہ خود نہیں کرتے ۔ مسٹر گاندھی نے پارٹی کے سوشل میڈیا اور آئی ٹی کے سیل سرگرم کارکنوں کے ساتھ بات چیت کے دوران یہ انکشاف کیا۔ اگرچہ انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات پر تمام ٹویٹس اس کے ہیں۔ گجرات انتخابات میں انتخابی تشہیر کیلئے ایک بار پھر تین دن کے دورے پر آئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ سالگرہ یا دیگر روٹین چیزوں کے ٹویٹ وہ خود نہیں کرتے بلکہ ان کی ٹیم کرتی ہے ۔ سیاسی معاملات میں ٹویٹس سے متعلق تین چار لوگوں کی ٹیم کو وہ مشورہ دیتے ہیں جسے بعد میں ٹھیک کرکے یعنی مزید بہتر کرکے ٹویٹ کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے سوشل میڈیا مہم جعلی ہے جبکہ کانگریس سچ پر مبنی ہے ۔ جماعت کے سوشل میڈیا ٹیم کو سی بات رکھنے کا مکمل حق ہے ۔ ان پر کوئی رکاوٹ نہیں ہے ۔ اسے ایڈت بھی نہیں کیا جاتاہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں