شمال کوریا کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے جنوبی کوریا اورچین میں اتفاق

سیول/رائٹر/ جنوبی کوریا اور چین کے رہنماؤں نے شمالی کوریا کے مسئلہ کا پرامن طریقے سے حل کرنے پر اتفاق کا اظہار کیا ہے ۔ جنوبی کوریا کے صدر کے ترجمان یون ینگ چن نے ڈانانگ میں صحافیوں سے کہا کہ ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون کے سربراہی اجلاس سے الگ صدر مون جے ان اور چین کے صدر کے درمیان ملاقات میں شمالی کوریا کے مسئلہ کا پرامن حل نکالنے پر اتفاق کا اظہارکیا گیا ہے ۔ قابل غور ہے کہ شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان گزشتہ ماہ ہونے والی تیکھی نوک جھوک سے جنگ جیسے حالات پیدا ہونے کی وجہ سے جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے ۔
جنوبی کوریا اور امریکہ نے شمالی کوریا کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لئے چین سے اپیل کی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں