عراق اور ایران میںزلزلے میں انسانی جانوں کا اتلاف سید علی گیلانی کا لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی

سرینگر/چیرمین حریت’گ‘ سید علی گیلانی نے ایران، عراق باڈر پر آئے شدید زلزلے سے ہوئی تباہی اور انسانی جانوں کے اتلاف پر اپنے گہرے رنج وغم اور دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے اس دُکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قدرت کی جانب سے پیش آمدہ ایسے واقعات میں انسان ہمیشہ بے بس ہوتا ہے اور ان کو ٹالنے کے لیے انسان بے بس اور مجبور ہوتا ہے۔ گیلانی صاحب نے دونوں ممالک ایران اور عراق کے سربراہوں کو اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ یہ خبر ہمارے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے اور میں اپنی مظلوم قوم کی طرف سے ہمدردی اور یکجہتی کا بھرپور اظہار کررہا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دُعا گو ہوں کہ وہ آپ لوگوں کو اس مصیبت سے جلد از جلد باہر نکالے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں