قومی چمپئین شپ میں گرین ویلی سکول نے 7تمغے حاصل کئے

سرینگر/ سونی پت ہریانہ میں منعقدہ تین روزہ قومی سطح کے آل انڈیا Tong.il moo-do چمپئین شپ میں گرین ویلی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے کھلاڑیوں نے سونے کے تین ،چاندی کا ایک اورکانسے کے تین تمغے حاصل کئے ان کھلاڑیوں میں جاریہ عشاے ،نومان اوراظہر امیر گولڈ میڈل ،سوہان عابد چاندی ،علی نعیم شاہان عیاز اورزومین منظور کانسے شامل ہیں چمپئین شپ میں 15ریاستوں کے کھلاڑیوں نے شرکت کی گرین ویلی سکول کے چیرمین ایم وائی وانی نے کہا ہے کہ چمپئین شپ میں کھلاڑیوں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کیلئے وہ مبارکبادی کے مستحق ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں