شمسی توانائی معیاری بجلی سہولیات کی دستیابی میںاہم رول ادا کرسکتی ہے:ڈاکٹر نرمل- کہا لوگوں کی توقعات پر پورا اترنے اور بہتر حکمرانی فراہم کرنے کیلئے سرکار پُر عزم

کٹھوعہ/لوگوں کی توقعات پر پورا اورانہیں بہتر حکمرانی فراہم کرنے کے سلسلے میں نائب وزیر اعلیٰ ڈاکر نرمل سنگھ نے آج لکھری اور بلاور میں عوامی دربار کا انعقاد کیا ۔ اس دوران انہوں نے لوگوں کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے موجودہ مخلو ط سرکار کی طرف سے پچھلے تین برسوں دوران ریاست کے تمام خطوں میں کئے گئے ترقیاتی کامون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کو ترقی کی ایک نئی ڈگر پر گامزن کرانے کے لئے مرکزی اور ریاستی سرکاروں نے کئی پروجیکٹ ہاتھ میں لئے جن میں سڑک ، بجلی ، تعلیم اور دیگر شعبوں کے پروجیکٹ شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کے ہر گھرتک بجلی پنچانے کے نظرئیے کے تحت سہچ بجلی ہر گھر بجلی سکیم کے تحت تمام گھروں تک بجلی پنچائی جائیں گی۔ ڈاکٹر سنگھ نے ناز پل سے ناز گرائوند 115 لاکھ روپے لاگت والے سڑک پروجیکٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھا،انہوں نے وہان جاری ترقیاتی کاموں کا بھی معائینہ کیا اور متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ کام میں سرعت لائیں تاکہ ان کی بروقت تکمیل یقینی بن سکے ۔نائب وزیر اعلیٰ نے علاقے کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کیا جن میں دو کروڑروپے سے تعمیر کی گئی 3.5کلومیٹر لمبی تھارا کلیال سڑک بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاور حلقے میں ترقیاتی پروجیکٹوں کی بدولت لوگوں کے معیاری زندگی میں کافی بہتری رونما ہوئی ہے۔اس دوران مختلف افسروں کی ایک ٹیم بھی نائب وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں