مفتی سعید سٹیٹس مین اور امن کے سفیر تھے : ذوالفقار -  کہا ریاست کو درپیش معاملات کا باہمی حل نکالنا مرحوم لیڈر کو خراج عقیدت ہوگا

جموں/خوراک ، شہر رسدات و امور صارفین اور امور قبائلی کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے مفتی محمد سعید کو اس صد ی سٹیٹس مین اور امن کا سفیر قرار دیا ہے۔مفتی محمد سعید کو ان کی دوسری برسی پر گاندھی نگر جموںمیں ایک تقریب کے دوران خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے چودھری ذوالفقار علی نے کہا کہ لیڈر او ر سیاستدان پیدائشی ہوتے ہیں لیکن ایک سٹیٹس مین صدیوں میں ایک بار پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفتی محمد سعید کی وفات سے ریاست کے سیاسی منظر نامے میں ایک خلا پید ا ہوئی۔انہوںنے کہا کہ مفتی محمد سعید کو خراج عقیدت ادا کرنے کا بہتر ین طریقے یہ ہوگا کہ ہم کشمیر معاملے کو پرامن طریقے پر حل کرنے اور ہمسایوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنے کے ان کے مشن کو آگے بڑھائیں۔ ذوالفقار علی نے اس موقعہ پر بھارت اور پاکستا ن سے اپیل کی کہ وہ ایک دوسرے کے نزدیک آکر دوستانہ رشتے قائم کریں ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان رشتوں کا براہ راست اثر ریاست بالخصوص سرحدوں اور ایل او سی پر پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو معاملات باہمی اتفاق رائے حل کرنے چاہئے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں