جموں وکشمیر کے ساتھ تجارتی روابط کوبڑھاوادینے کیلئے فرانسیسی وفد نے بشارت بخاری کو دعوت دی

نئی دلی/باغبانی کے وزیر سید بشارت بخاری کو بھارت کے دورے پر آئے فرانسیسی صدر ایمان المیکران کے ہمراہ ایک تاجر وفد نے دعوت دی ہے تاکہ باغبانی شعبے میں جموں وکشمیر کے ساتھ تجارتی روابط کو بڑھاوا دیا جاسکے۔وزیرکو وفد کے ساتھ بات چیت کرنے کے دوران جانکاری دی گئی کہ ابسوجر نظام ریاست میں میوئوں اور سبزیوں کو سائنسی طریقے پر ذخیرہ کرنے میں کافی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔انہیں بتایا گیا کہ یہ نظام پچھلے تین برسوں سے زیر عمل ہے ۔وزیرنے اس ٹیکنالوجی کی تفاصیل وفد سے طلب کیں۔ بشارت بخاری نے کمپنی کے زعمائوں سے کہا کہ وہ اس پروجیکٹ کے بارے میں ایک تفصیلی پرزنٹیشن انہیں بھیج دیں۔

انہوں نے اس موقعہ پر کہا کہ ریاست جموں کشمیرمیں سالانہ پانچ ہزار میٹرک ٹن میوئوںکی پیداوار ہوتی ہے اور حکومت اس میوے کو جدید ٹیکنالوجی پر محفوظ کرنے کی طرف توجہ دے رہی ہے۔انہوںنے وفد کو جانکاری دی کہ اس وقت ریاست میں کئی ایک کولڈ سٹوریج پلانٹ موجود ہیں تاہم ایسے مزید یونٹوں کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں