ہندوارہ اور شوپیان میںجنگجو مخالف آپریشن جموں ۔سرینگر شاہراہ پر جگہ جگہ فورسز تعینات،بغیر تلاشی کسی کو آگے جانے کی اجازت نہیں

سرینگر/یو پی آئی /آستان محلہ آونیرہ شوپیاں اور ماگام ہندواڑہ میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی جس دوران مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے۔ اس دوران جموں سرینگر شاہراہ پر قاضی گنڈ کے مقام پر کسی بھی گاڑی کو بغیر تلاشی کے آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد 3آر آر 14بٹالین سی آر پی ایف اور ایس او جی نے آستان محلہ آونیرہ شوپیاں گائوں کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو بھی سیل کرکے فرار ہونے کے راستوں پہرے بٹھا دئے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق آونیرہ شوپیاں گائوں میں گھر گھر تلاشی کے دوران مکینوں سے پوچھ تاچھ کی گئی۔ دفاعی ذرائع نے مزید کہاکہ تلاشی کارروائی کے دوران کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ دریں اثنا جنگجوئوں کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جموں سرینگر شاہراہ پر قاضی گنڈ کے مقام پر ناکہ لگایا اور گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی ۔ ذرائع نے بتایا کہ جموں سے سرینگر کی طرف آنے والی گاڑیوں کو بغیر تلاشی کے آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے امکانی حملوں کو ٹالنے کیلئے جموں سرینگر شاہراہ کو سیل کرکے کئی مقامات پر ناکہ لگائے ہیں جہاں پر مسافروں ، راہگیروں کی باریک بینی سے تلاشی لی جار ہی ہیں اور اُن کے شناختی کارڈ بھی باریک بینی سے چیک کئے جا رہے ہیں۔ ادھر ماگام ہندواڑہ میں بھی سیکورٹی فورسز نے جنگجو مخالف آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی ۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد ماگام ہندواڑہ کا مھاصرہ کیا جس دوران مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے گائوں کی طر ف جانے والی شاہرائوں کو سیل کرکے لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی ۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک جنگجو مخالف آپریشن جاری تھا۔
مزید تفصیلات کا انتطار ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں