کیرتی 24مارچ تک عدالتی تحویل میں

نئی دہلی/ 12مارچ ﴿یو این آئی﴾ دارالحکومت کی پٹیالہ ہاوس عدالت ین آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ معاملے میں سابق مرکزی وزیر خزانہ کے بیٹے کارتی چدمبرم کو آج 24مارچ تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ تین دن کی عدالتی تحویل مکمل ہونے کے بعد سی بی آئی نے کیرتی کو سی بی آئی کے خصوصی جج سنیل رانا کی عدالت میں پیش کیا ۔ عدالت کے سامنے سی بی آئی نے بتایا کہ حراست کے دوران کیرتی سوالوں کے جواب دینے سے بچتے رہے اور جانچ میں تعاون نہیں کیا۔ جانچ ایجنسیوں نے کہا کہ پوچھ گچھ کے دوران تعاون نہیں کرنے سے اسے ملزم کے تعاون کے بغیر ہی جانچ کرنی پڑی۔ ملزم کی اس معاملے میں ملوث ہونے کے سلسلے میں جانچ ایجنسی کے پاس کافی ثبوت ہیں اس لئے وہ کیرتی کی عدالتی تحویل کی مانگ کررہی ہے ۔ دہلی ہائی کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سمن حکم کے خلاف عرضی پر سماعت کرتے ہوئے گذشتہ دس مارچ کو کیرتی کو بیس مار چ تک گرفتار نہیں کرنے کے لئے کہا تھا۔ ای ڈی نے گذشتہ سال مئی میں کیرتی کے خلاف منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ جب ان کے والد مرکز میں وزیر خزانہ تھے تو اس وقت آئی این ایکس میڈیا لمیٹیڈ اور پیٹر اور اندرانی مکھرجی کو مبینہ طور پر فائدہ پہنچانے کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری پروموشن بورڈ کی منظوری دلانے میں اہم رول ادا کیا تھا اور اس کے بدلے کمیشن لیا تھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں