مودی نے میکرون کو کشتی کی سیر کرائی

وارانسی/ 12 مارچ ﴿یواین آئی﴾ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج فرانس کے صدر امینویل میکرون کو جشن کے ماحول میں خاص طرح کے پھولوں سے سجے بجرے پر بوٹنگ کے ذریعہ گنگا کے گھاٹوں سے وارانسی کے مذہبی اور ثقافتی ورثے کا بے مثال نظارہ کرایا۔ دونوں لیڈران کے استقبال کے لئے پورے شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے ۔ گنگا گھاٹوں پر پھولوں اور اس کی رنگولی بناکر بے حد خاص طریقہ سے سجایا گیا ہے ۔ گنگا کے دوسرے کنارے کو تقریبا ساڑھے تین کلو میٹر کے دائرہ میں ہندوستان اور فرانس کے 20 ہزار سے زیادہ قومی جھنڈے لہرا رہے ہیں۔ مسٹرمیکرون، مسٹر مودی اور اترپردیش کے وزیراعلی آدتیہ ناتھ نے تاریخی اسی گھاٹ سے دشاشومیگھ گھاٹ کر پھولوں سے سجے خاص نوعیت کے بجرے پر سوار ہوکر تقریبا 40 گھاٹوں اور اس کے آس پاس کی تاریخی عمارتوں کا دیدار کیا۔ شاندار میزبانی سے خوش ہوکر مسٹر میکرون نے کئی بار بجرے سے کھڑے ہوکر گھاٹوں پر موجود لوگوں کی طرف دیکھتے ہوئے اپنے ہاتھ ہلائے ۔ بوٹنگ سے پہلے لال کارپٹ اسی گھاٹ پر پہنچنے پر مقامی لوگوں نے وید کے منتروں ، شنکھ اور شہنائی کی میٹھی دھنوں کے بیچ خواتین نے پھول پیش کرکے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ سیڑھیوں پر اترتے ہوئے مسٹر مودی اور میکرون ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے نظر آئے ۔ مسٹر مودی کے ساتھ مہمان کی بوٹنگ کے تاریخی نظارہ کا گواہ بننے کے لئے گھاٹوں اور آس پاس کی عمارتوں پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود تھے ۔ ترنگا لہراتے ہوئے وہ لوگ مہمانوں کا استقبال کر رہے تھے ۔ مہمان خصوصی کے استقبال میں پرجوش لوگوں کا کہنا تھا کہ کاشی میں ایسا نظارہ انہوں نے اس سے پہلے نہیں دیکھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں