پاکستان میں اپوزیشن کے اُمیدوار صادق سنجرانی سینیٹ کے نئے چیئرمین

اسلام آباد/ پاکستان کی پارلیمان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ میں نئے چیئرمین کے لیے ہونیوالے انتخاب میں اپوزیشن جماعتوں کے اُمیدوار صادق سنجرانی نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار راجہ ظفر الحق کو شکست دے دی ہے۔ چیئرمین کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوا اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے صادق سنجرانی نے 57 ووٹ حاصل کیے جبکہ راجہ ظفر الحق 46 ووٹ حاصل کر سکے۔ صادق سنجرانی نے جیت کے بعد چیئرمین سینیٹ کے عہدے کا حلف اُٹھایا۔ ڈپٹی چیئرمین کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے اُمیدوار پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا ہیں جن کا مقابلہ حکمران اتحاد کے عثمان خان کاکڑ سے ہے۔ عثمان کاکڑ کا تعلق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے صادق سنجرانی کو جیت پر مبارک باد کی ٹویٹ کی اور اسے وفاق کی جیت قرار دیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں