نیپال میں مسافر طیارے کو لینڈنگ کے دوران حادثہ، 50ہلاک

کھٹمنڈو/ نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو کے ہوائی اڈے پر ایک مسافر طیارے کو لینڈنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس طیارے پر کل 71 افراد سوار تھے اور اطلاعات کے مطابق 17 افراد کو طیارے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ امدادی کارکنوں نے طیارے کے ملبے میں لگی آگ بجھانے کے بعد اس میں سے جلی ہوئی لاشیں نکالی ہیں۔ پرواز نمبر بی ایس 211 بنگلہ دیش کی فضائی کمپنی یو ایس بنگلہ کی تھی اور طیارہ سوموار کی دوپہر تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رن وے سے پھسل کر مشرقی جانب گرا اور اس میں آگ لگ گئی۔ اطلاعات کے مطابق اس طیارے پر 67 مسافر اور عملے کے چار ارکان سوار تھے۔ اس حادثے کے بعد ہوائی اڈے کو تمام پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا۔ فلائٹ ریڈار 24 ویب سائٹ کے مطابق یہ طیارہ کٹھمنڈو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر 20 منٹ پر اترا تھا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق طیارے کی شناخت ایس ٹو۔ اے جی یو، بومباڈیئر ڈیش 8 کیو 400 کے طور پر ہوئی ہے تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں