بھارت بند کے دوران تشدد کے واقعات کی جانچ کیلئے کمیٹی قائم

کروکشیتر،14اپریل ﴿یو این آئی﴾ ہریانہ حکومت جلد ہی درج فہرست ذات کمیشن قائم کرے گی۔ اس کے علاوہ اس نے گزشتہ دو اپریل کو 'بھارت بند' کے دوران ہوئے تشدد اور توڑ پھوڑ کے واقعات کی جانچ کے لئے تین رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ریاست کے وزیراعلی منوہر لال کھٹر نے آج یہاں ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہاکہ یہ کمیٹی پولیس کے ذریعہ درج کئے گئے تمام معاملات کا جائزہ لے گی اور یہ یقینی بنائے گی کہ کسی بے قصور کو بے وجہ پریشان نہ کیا جائے ۔ کمیٹی میں ایک آئی اے ایس، ایک آئی پی ایس افسر اور ایک عوامی نمائندہ رکن ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت جلد ہی ہریانہ درج فہرست ذات کمیشن قائم کرے گی اور درج فہرست ذاتوں کے سرکاری ملازمتوں میں بیک لاگ بھرنے کے لئے اشتہار جاری کرے گی۔ حکومت چوتھے درجہ کے تقریباََ 38ہزار عہدوں پر بھی جلد ہی بھرتی کرنے والی ہے ۔گزشتہ دو اپریل کو ریاست میں ہوئے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس میں کچھ غیرسماجی عناصر نے گھس کر امن و قانون نظام میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں 100لوگوں کے خلاف معاملات درج کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کمیٹی یہ بھی تفتیش کرے گی کہ ان واقعات میں کون کون لوگ ملوث ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں