بھارتی مرد اور خاتون ہاکی ٹیمیں خالی ہاتھ رہیں

گولڈ کوسٹ/ ہندوستان کی مرد اور خاتون ہاکی ٹیموں کو کل کانسی مقابلوں میں انگلینڈ کے ہاتھوں بالترتیب 1۔2 اور 0۔6 سے شکست کھا کر 21ویں دولت مشترکہ کھیلوں میں خالی ہاتھ رہنا پڑا۔ہندوستانی مرد ٹیم نے گزشتہ دو کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیتے تھے لیکن من پریت سنگھ کی قیادت والی ہندستانی ٹیم اب گولڈ کوسٹ سے چوتھے مقام اور خالی ہاتھ لوٹے گی۔یہی حال خواتین ٹیم کا بھی رہا جسے چوتھا مقام حاصل ہوا۔ہندستان کی دونوں ہاکی ٹیموں نے ان کھیلوں میں سب سے زیادہ مایوس کیا جبکہ دونوں سے ہی میڈل کی بڑی امیدیں تھیں۔مرد ٹیم نے اپنے آخری گروپ میچ میں انگلینڈ کو 4۔3 سے شکست دی تھی لیکن کانسی مقابلے میں اسے انگلینڈ کے ہاتھوں 1۔2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندستانی ٹیم نے میچ میں بہت موقع گنوائے اور یہی اس کی شکست کا سب سے بڑا سبب رہا۔ خواتین ٹیم تو انگلینڈ کے خلاف میدان پر ٹک ہی نہیں سکی اور اسے 0۔6 کی کراری شکست کھانی پڑی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں