آئی پی ایل  کنگز الیون پنجاب اور چنئی سپر کنگ کی ٹیمیںجیت کیلئے میدان میں اتریں گی رائل چیلنجرز بنگلور اور راجستھان رائلس کے درمیان بھی سخت ہونے کی توقع

موہالی/یو این آئی/ کنگز الیون پنجاب اور چنئی سپر کنگ کی ٹیمیں آج توار کو آئی پی ایل 11 مقابلے میں جب آمنے سامنے ہوں گی تب دو پرانے ساتھیوں روی چندرن اشون اور مہندر سنگھ دھونی کے مقابلہ پر سب کی نظریں ٹکی رہیں گی۔پنجاب ٹیم کے کپتان اشون آٹھ سال تک چنئی کی ٹیم میں اور ایک سال پنے ٹیم میں دھونی کے ساتھ کھیلے تھے ۔لیکن چنئی کی ٹیم نے 11 ویں سیزن کے لئے نہ تو اشون کو رٹین کیا اور نہ ہی خریدا۔پنجاب ٹیم نے اشون کو خرید کر کپتان بنایا اور اب اس افسانوی آف اسپنر کے سامنے یہ چیلنج رہے گا کہ وہ اپنی پرانی ٹیم اور پرانے کپتان کے سامنے خود کو ثابت کریں۔پنجاب نے کل بنگلور ٹیم کے خلاف قریبی مقابلہ چار وکٹ سے گنوایا تھا۔اشون نے اس میچ میں ایک ہی اوور میں دو وکٹ لئے تھے اور 33 رنز بھی بنائے تھے ۔پنجاب کے سامنے اپنی الیون کو درست کرنے کا سخت چیلنج ہے جس میں یوراج سنگھ مڈل آرڈر میں کمزور لنک ثابت ہو رہے ہیں۔یوراج نے دو میچوں میں 12 اور چار رن بنائے ہیں۔اشون کے پاس کرس گیل جیسا بلے بلے باز ہے جنہیں اوپننگ میں لاکر مینک اگروال کو مڈل آرڈر میں اتارا جا سکتا ہے ۔پنجاب کی ٹیم کو اپنی لے برقرار رکھنے کیلئے ٹاپ آرڈر میں تبدیلی کی ضرورت ہے ۔ادھر آئی پی ایل 11 میں جیت کی تال پر واپسی کر چکی رائل چیلنجرز بنگلور اور راجستھان رائلس ٹیموں کے درمیان اتوار کو زبردست مقابلہ ھوگا۔بنگلور اور راجستھان دونوں نے شروعاتي لڑکھڑاٹ کے بعد ٹورنامنٹ میں فاتحانہ واپسی کر لی ہے ۔بنگلور نے کل اپنے ہی میدان پر کنگز الیون پنجاب کو تین وکٹ باقی رہتے چار وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ راجستھان نے جے پور میں بارش سے متاثرہ مقابلے میں دہلی ڈئیر ڈیولس کو 10 رنز سے شکست دی تھی۔وراٹ کوہلی کی کپتانی والی بنگلور ٹیم کے لئے اس وقت سب سے زیادہ خوشگوار بات یہ ہے کہ اس کے اسٹار اور دھماکہ خیز بلے باز اے بی ڈی ولیرس اپنی فارم میں لوٹ چکے ہیں۔ڈی ولیرس نے پنجاب کے خلاف میچ میں اپنی ٹیم کو چار وکٹ پر 87 رن کی نازک صورت حال سے نکالتے ہوئے 57 رنز کی اننگز کھیل کر جیت دلائی۔ڈی ولیرس نے 40 گیندوں پر دو چوکے اور چار چھکے اڑایے ۔
کپتان وراٹ اچھی شروعات تو کر رہے ہیں لیکن اس سے بڑی اسکور میں تبدیل نہیں کر پا رہے ہیں۔وراٹ نے گزشتہ دو میچوں میں 31 اور 21 رن بنائے ہیں۔کوئنٹن ڈی کاک کو اوپننگ میں 47 رن بنانا وراٹ کے لئے ایک اور اچھی خبر ہے ۔بنگلور بولنگ اٹیک امیش یادو، کرس ووکس اور کلونت کھجرولیا کی موجودگی میں مضبوط ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں