ExecuteReader requires an open and available Connection. The connection's current state is connecting. شامی افواج  ادلب کو نشانہ بنا سکتی ہے :فرانس

شامی افواج  ادلب کو نشانہ بنا سکتی ہے :فرانس

پیرس، 15 اپریل ﴿رائٹر﴾ فرانس کے وزیر خارجہ جین یویس لی ڈرائن نے خبردار کیا ہے کہ شام کی فوج دہشت گردوں کے کنٹرول والے شام کے ادلب شہر کو اپنا اگلا نشانہ بنا سکتی ہے ۔ مسٹر ڈرائن نے فرانس کے ہفتہ وار جرنل 'دو دمانچے ' کو بتایا، "ایک نئی انسانی آفات کا خطرہ منڈلا رہا ہے ۔ ادلب کا مستقبل سیاسی عمل کے ذریعے طے کیا جانا چاہئے جس میں دہشت گردوں سے اسلحہ کی واپسی شامل ہے ''۔ انہوں نے کہا، "ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ ہمارا اہم دشمن اسلامک اسٹیٹ ﴿آئی ایس﴾ اور دیگر دہشت گرد گروپ ہے جو شام کے مشرقی حصے میں ایک بار پھر اکٹھا ہو رہے ہیں''۔ مسٹر ڈرائن نے کہا، "روس شام کی حقیقت سے انکار کرتا رہا ہے اور روس کی طرف سے بشار الاسد کے تحفظ کو جواز نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ روس 2013 اور 2017 میں شامی حکومت کی طرف سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے انکار کرتا رہا ہے ۔یہ حقیقت سے منہ چھپانے جیسا ہے''۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں