محبوبہ مفتی نے نوجوانوں کو فلم سازی سے متعلق تربیت دینے کی  ایف ٹی آئی آئی اور ڈی آئی پی آر کی کوششوں کی تعریف کی

سرینگر/وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ریاست کے نوجوانوں کے لئے فلم سازی اور ٹیلی ویثرن پروڈکشن کے کورس منعقد کرانے کے لئے فلم اینڈ ٹیلی ویثرن انسٹی چیوٹ آف انڈیا اور محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کے مشترکہ اقدامات کی سراہنا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی حکومت اس منفرد کوشش کو آگے بڑھانے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار فلم اینڈ ٹیلی ویثرن انسٹی چیوٹ آف انڈیا کے ڈائریکٹر بھوپندر کنتھولہ جو اُن کے ساتھ ملاقات کرنے کے لئے آئے تھے، کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔اُن کے ہمراہ محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کے ناظم منیر الاسلام بھی تھے۔وزیر اعلیٰ نے ان کورسوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے پونے سے فکیلٹی ممبران بھیجنے اور ذاتی دلچسپی کا مظاہرہ کرنے کے لئے بھوپندر کنتھولہ کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعلیٰ نے جموں وکشمیر میں ایف ٹی آئی آئی کا ریجنل سینٹر قائم کرنے کی وکالت کی اور کہا کہ فلم سازی میں مقامی نوجوان کافی دلچسپی لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ریاست میں ایف ٹی آئی آئی کا علاقائی/جاری صفحہ ۱۱ پر
محبوبہ مفتی. مرکز قائم کرنے کا معاملہ مرکزی اطلاعات و نشریات وزارت کے ساتھ اُٹھائیں گے۔بھوپندر کنتھولہ نے وزیر اعلیٰ کو ریاست کے میڈیا پیشہ وروں کے لئے خصوصی تربیتی کورسوں کا ایک سلسلہ چلانے کے لئے ایف ٹی آئی آئی پونے اور نظامتِ اطلاعات کے باہمی اشتراک کے بارے میں جانکاری دی۔انہوں نے وزیر اعلیٰ کو جانکاری دی کہ وہ اور اُن کی فکیلٹی ریاست کے نوجوانوں کے جوش اور جذبے سے کافی متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے نوجوانوں میں جدید ٹیکنالوجی اور فلم سازی کے حوالے سے مناسب تربیت نہ ہونے کی وجہ سے اس شعبۂ میں اُن کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں دقتوں کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف ٹی آئی آئی پونے نے محکمہ اطلاعات کے تعاون سے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو تربیت دینے کا ایک مشن شروع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف ٹی آئی آئی نے ایس کے آئی ایف ٹی اقدام کے تحت پہلے ہی جموں اور سرینگر میں فلم سازی ، فلم اپری سیشن، سٹل فوٹو گرافی اور سکرین پلے لکھنے کے سرٹیفکیٹ کورسز کا انعقاد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں ایف ٹی آئی آئی ڈیجٹل سینمیٹو فراگی، ڈیجیٹل فلم پروڈکشن، ایکٹنگ، ڈیجیٹل ویڈیو ایڈیٹنگ اور ٹی وی فکشن رائٹنگ سے متعلق خصوصی کورسوں کا انعقاد کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ ان میں سے اکثر کورس سرینگر ، جموں اور لداخ میں منعقد کئے جائیں گے تا ہم ڈیجیٹل ویڈیو ایڈیٹنگ اور ڈیجٹل سینمیٹو گرافی ایف ٹی آئی آئی پونے کیمپس میں منعقد کئے جائیں گے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں