عالمی طاقتوں کی مدد سے اسرائیل فلسطینیوں کا قتل عام کررہا ہے:یٰسین ملک، شہدائ کے لواحقین سے ملاقات کرکے ان کیساتھ یکجہتی کااظہا رکیا

سرینگر/فلسطین میں قتل عام ‘ عالمی برداری کی مدد سے جاری نسل کشی ہے۔ اسرائیل معصوم فلسطینیوں کا قتل عام او ر ا مریکہ اسکی مدد کرکے دراصل ایک بدترین انسانی المیے کو فروغ دے رہے ہیں۔ان باتوں کا اظہار لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے اسرائیلی صیہونیت کی جانب سے فلسطین میں کئے گئے قتل عام جس میں ابھی تک سو سے زائد لوگ شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں کی مذمت کرتے ہوئے میڈیا کیلئے جاری اپنے ایک بیان میں کیاہے۔فلسطین میں رچے گئے خونین قتل عام کو صیہونی دہشت گردی کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے لبریشن فرنٹ چیئرمین نے کہا کہ اس قتل عام کو جو چیز اور بھی زیادہ قبیح اور دلدوز بناتی ہے وہ عالمی برادری خاص طور پر امریکہ کا سفاکانہ طرز عمل ہے جس نے اسرائیل کی سیکورٹی کے نام پراس قتل عام کو جائز ٹھہرانے کا گناہ کیا ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ نہتے بزرگ و جوان و خواتین اور شیر خوار بچے کیسے اور کیونکر اسرائیل کی سیکورٹی کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں اور کب تک امریکہ اور عالمی برادری انسانوں خاص طور پرمسلمانوں کی اس نسل کشی اور بے حسی کی مدد کرتے رہیں گے؟ یاسین ملک نے کہا کہ ٹھیک اسی طرح عالمی برادری جموں کشمیر مسئلے اور خاص طور پر یہاں جاری قتل و غارت گری پر بھی مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دوہرا معیار اور اقتصادی معاملات اور متعصبانہ رویوںپرمبنی پالیسیاں مرتب کرنے کا سلسلہ ہماری دنیا کوبدترین جگہ بنارہا ہے جہاں انسان تو آباد ہیں لیکن انسانیت بہت تیزی کے ساتھ زائل و ضائع ہورہی ہے۔درایں اثنائ لبریشن فرنٹ چیئرمین اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سرینگر میں/جاری صفحہ ۱۱ پر
عالمی طاقتوں کی مدد سے. شہید کئے گئے فیاض احمدحمال اور عادل احمد کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے ان دونوں کے غم زدہ لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اس موقع پر فرنٹ چیئرمین نے کہا کہ کشمیر کے کونے کونے میں معصومین کا لہو بہایا جارہا ہے اور دنیا میں کوئی بھی نہیں جو اس قتل عام کا نوٹس لے اور اسے روکنے کی سعی کرے۔یاسین صاحب معصوم شہید عادل احمد جسے پولیس نے اپنی گاڑی کے نیچے لاکر کچل دیا تھا کے مفلس اور تباہ حال لواحقین سے بھی ملاقی ہوئے جن کے واحد کفیل کو پولیس نے اپنے جبر کا نشانہ بناکر سفاک طریقے پر قتل کیا۔یاسین صاحب نے ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ شہدائ کے لواحقین سے ملاقی ہونے کے بعد یاسین صاحب اور دوسرے اراکین وفد خواجہ بازار پہنچے جہاں انہوں نے مرحوم غلام نبی کے لواحقین کے ساتھ تعزیت پرسی کی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں