کانگریس اور جنتا دل ﴿ایس﴾ نے بھی حکومت بنانے کا دعوی پیش کیا

بنگلور، 15 مئی ﴿یو این آئی﴾ کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی ﴿بی جے پی﴾ کے حکومت بنانے کا دعوی کرنے کے کچھ ہی دیر بعد کانگریس اور جنتا دل ﴿ایس﴾ نے بھی گورنر وجوبھائي والا سے مل کر حکومت بنانے کا دعوی پیش کیا۔ رخصت پذیر وزیر اعلی سدارمیا اور جنتا دل ﴿ایس﴾ کے لیڈر ایچ ڈی کمارسوامي نے گورنر سے ملاقات کی اور درخواست کی کہ دونوں جماعتوں کے اتحاد کو اسمبلی انتخابات میں اکثریت ملنے کے پیش نظر حکومت بنانے کے لئے مدعو کیا جانا چاہئے ۔ ملاقات کے بعد مسٹر سدارامیا نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے گورنر کو بتادیا ہے کہ دونوں پارٹیوں کے پاس اکثریت سے زیادہ سیٹیں ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ کانگریس کی 78 اور جنتا دل ﴿ایس﴾ کی 38 سیٹوں کے علاوہ دو دیگر ممبران اسمبلی بھی ان کے ساتھ ہیں۔ اس طرح کانگریس- جے ڈی ﴿ایس﴾ کے پاس 118 ممبران اسمبلی کی حمایت ہے ۔ نامہ نگاروں کے سوالات پر مسٹر سدارامیا نے کہا کہ کانگریس نے جنتا دل ﴿ایس﴾ کو غیر مشروط حمایت دی ہے اور دونوں جماعتوں کی ملی جلی حکومت میں وزیر اعلی جے ڈی﴿ایس﴾ کا ہوگا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں