نازک صورت حال کے پیش نظر بی جے پی نے چار وزیروں کو کو کرناٹک روانہ کیا

نئی دہلی، 15 مئی ﴿یو این آئی﴾ بھارتیہ جنتا پارٹی ﴿بی جے پی﴾ نے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی میں واضح اکثریت سے پیچھے رہنے کے پیش نظر حکومت بنانے کے امکانات پر کام کرنے کیلئے پارٹی کے تین رہنماؤں مسٹر جے پی نڈا، دھرمیندر پردھان اور پرکاش جاوڈیکر کو بنگلور بھیجنے کا فیصلہ کیا ۔ بی جے پی کے ذرائع کے مطابق یہ رہنما حکومت بنانے کیلئے لازمی اکثریتی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ ادھر بنگلور میں بی جے پی کے وزیر اعلی کے عہدے کے امیدوار بی ایس یدی یورپا نے اشارہ دیا کہ اکثریت سے دور رہنے کے باوجود سب سے بڑی پارٹی ہونے کی وجہ سے بی جے پی حکومت بنانے کا دعوی پیش کر سکتی ہے ۔ مسٹر یدی یورپا نے کہا کہ کرناٹک کے لوگوں نے کانگریس کو مسترد کر دیا ہے اور بی جے پی کو قبول کیا ہے ۔ لیکن مسترد کئے جانے کے باوجود کانگریس پچھلے دروازے سے اقتدار پر قبضہ جمانے کی کوشش کر رہی ہے۔ لوگ اسے برداشت نہیں کریں گے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں