امریکی سفارت کار نے پاکستان چھوڑا

واشنگٹن، 15مئی ﴿رائٹر﴾ امریکی سفارت کار نے پاکستان میں ایک بڑے سڑک حادثے میں ملوث ہونے کے باوجود کل پاکستان کو چھوڑ دیا۔ امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ اطلاع دی۔ ترجمان نے رائٹر کو میل کر کے کہا''ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ پاکستان میں سڑک حادثے میں ملوث امریکی سفارت کار نے پاکستان چھوڑ دیا ہے ''۔ ترجمان نے نہ تو امریکی سفارت کار کی شناخت ظاہر کی اور نہ ہی اس معاملے میں دیگر کوئی تفصیلات بتائی۔ پاکستان کی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کے فوجی محکمہ سے منسلک ڈپلومیٹ کے پاکستان چھوڑنے پر روک لگا دی گئی تھی۔ امریکہ کی طرف سے سفارت کار کو واپس لانے کے لئے بھیجے گئے طیارے کو بیرنگ واپس لوٹنا پڑا تھا۔ اسلام آباد کی ایک عدالت نے جمعہ کو فیصلہ دیا تھا کہ سڑک حادثے کے اس معاملہ میں امریکی سفارت کار کے مدافعتی حقوق﴿ڈیفنس رائٹس﴾ لاگو نہیں ہوتے کیونکہ ان کی گاڑی نے 22 سالہ موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری ہے جس سے اس نوجوان کی موت ہو گئی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں