خالدہ ضیائ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 16مئی تک ملتوی

ڈھاکہ، 15مئی ﴿یو این آئی﴾ بنگلہ دیش کے سپریم کورٹ نے آج بنگلہ دیش نیشنل پارٹی ﴿بی این پی﴾ کی سربراہ خالدہ ضیائ کی درخواست ضمانت پر اپنا فیصلہ 16مئی تک کے لئے ٹال دیا۔ چیف جسٹس سعید محمود حسین کی صدارت والی چار رکنی بنچ نے ضیائ یتیم خانہ ٹرسٹ گھوٹالہ معاملے میں محترمہ خالدہ ضیائ کی درخواست ضمانت پر آج فیصلے کی تاریخ مقرر کی تھی۔ اٹارني جنرل محبوب عالم اور محترمہ خالدہ ضیائ کے وکیل زین العابدین کے درمیان کچھ جرح ہونے کی وجہ سے فیصلے کی تاریخ 16مئی تک بڑھا دی گئی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں