آرمی گڑول سکول زرن میں ویشو مقابلہ

سرینگر/ طالب علموں کے اندر جسمانی توانائی پر قابو پانے، اور صحیح نظم و ضبط قائم کرنے کیلئے آرمی نے ٹنگمرگ کے طالب علموں کیلئے ضلع سطح کی ویشو مقابلوں کا انعقاد کرایا، ان مقابلوں کا انعقاد آرمی گڑول سکول زرن میں کیا گیا، یہ مقابلہ ۳۱ سے ۵۱ مئی کے درمیان کرائے گئے، ان مقابلوں میں ۰۵۲ سے زائد طالب علموں نے حصہ لیا، جو کہ مختلف سکولوں سے آئے ہوئے تھے، اس موقعہ پر بین القوامی کانسے کا میڈل جیتنے والی محترمہ جبینہ اختر بھی آئے ہوئے تھے جنہوں نے بارہمولہ ویشو اسوسی ایشن کے ساتھ مل کر ان مقابلوں کو دیکھا، اس دوران طالب علموں کے کارکردگی کی تمام مہمانوں اور تماشائیوں نے کافی سراہنا کی، ان مقابلوں میں حصہ لینے والے طالب علموں، استادوں اور بارہمولہ کے ویشو اسوسیشن کے اعلیٰ آفسروں نے آرمی کے اس کام کی کافی سراہنا کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں