پرنس ہیری اپنی اہلیہ مارکل کے ہمراہ آسٹریلیا کے دورہ پر جائیں گے

لندن 11 جون ﴿رائٹر﴾ برطانیہ کے پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگن مارکل رواں برس آسٹریلیا، فجی، ٹونگا اور نیوزی لینڈ کا دورہ کریں گے ۔ اسی دوران سڈنی میں ''انوکٹس کھیل'' منعقد ہونگے ۔یہ اطلاع آج کنسگٹن پیلیس نے دی ہے ۔پرنس ہیری نے زخمی، بیمار اور ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کے لئے 2014 میں ایک کھیل مقابلہ کا آغاز کیا تھا ۔ انوکٹس کھیلوں کا انعقاد اس برس سڈنی میں 27-20 اکتوبر کے درمیان ہو گا۔ قابل ذکربات یہ ہے کہ پرنس ہیری اور میگن مارکل 19 مئی کو لندن کے نزدیک ونڈسر کیسل میں منعقد ایک شاندار تقریب میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے ۔ پرنس ہیری کو ملکہ الزبتھ کی جانب سے ڈیوک آف سسیکس کے اعزاز سے نوازا گیا ہے ۔ شادی کے بعد میگن مارکل ڈچز آف سسیکس بن گئی ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں