شوپیاں میں فوج کے ہاتھوں تین شہریوں کی مار پیٹ کے خلاف مقامی باشندگان کا احتجاج,

,

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ جنوبی ضلع شوپیاں کے آہگام علاقے میں فوج اہلکاروں کی جانب سے تین مقامی شہریوں کے مار پیٹ کے خلاف لوگوں نے پر تشدد مظاہرے کئے ہیں۔ باشندگان علاقہ کا کہنا ہے کہ راشٹریہ رائفلز کی 44ویں بٹالین سے وابستہ اہلکاروں نے آج صبح تین مقامی نوجوانوںبلال احمد ، محمد شفیع اور عبدالمجید کی بلا جواز مار پیٹ کی۔اطلاعات کے مطابق فوجی اہلکاروں نے ان تینوں افراد کو پکڑ کر اُن سے پوچھا کہ گزشتہ رات علاقے میں گولیاں چلنے کی آوازیں کہاں سے آئیں اور یہ فائرنگ کس نے کی تھی ۔ جب ان نوجوانوں نے لاعلمی کا اظہار کیا تو فوجی اہلکاروں کی ان کی شدید مارپیٹ کی۔ اس واقعہ کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں پر تشدد احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے اور مشتعل نوجوانوں نے شاہراہ کو بلا ک کیا۔مظاہرین بھارت مخالف اور آزادی کے مطالبے کے حق میں نعرے لگارہے تھے۔وہ شہریوں کی مار پیٹ کرنے والے فوجی اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کررہے تھے۔

,
مزید دیکهے

متعلقہ خبریں