اب سعودی خواتین بائیک چلانے کی اجازت بھی چاہتی ہیں

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ سعودی خواتین کار ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد اب موٹر سائیکل چلانے کی اجازت کی بھی متمنی ہیں اور ممکنہ طور پر انہیں یہ اجازت ملنے کی بھی توقع ہے۔اس امیدپر سعودی خواتین کی بڑی تعداد موٹر سائیکل سکھانے کے اداروں میں اپنے اپنے نام درج کروارہی ہیں اور باقاعدگی سے اس کی کلاسز بھی لے رہی ہیں۔یک سال پہلے تک سعودی خواتین کیلئے چست جینز اور ٹی شرٹ پہنے ریاض اسپورٹس سرکٹ میں موٹربائیکس چلانے کا تصور بھی نہیں تھا ،تاہم خواتین کے کار ڈرائیونگ کرنے پر عائد پابندی کے ختم ہونے سے قبل ہی کئی خواتین موٹرسائکلز سکھانے والے نجی ادارے ﴿بائیکرز اسکلز انسٹی چیوٹ﴾ میں ہر ہفتے داخلہ لے رہی ہیں۔تاکہ جلد از جلد موٹر سائیکل چلانا سیکھ سکیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں