کراچی میں انٹرنیشنل اسکواش ایونٹ کامیلہ سج گیا

کراچی/ پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستان کو تفویض کردہ انٹرنیشنل اسکواش سرکٹ تھری 2018 کا آغاز کلسے ہوا۔پی ایس اے کے سالانہ کیلنڈر میں شامل انٹرنیشنل اسکواش سرکٹ اتوار سے شروع ہوا ہے، 16 کھلاڑیوں کے مین راؤنڈ میں مقا بلے ہونا ہیں، ٹاپ سیڈ اور عالمی نمبر 88 کھلاڑی عاصم خان کا مقابلہ قطر سے آئے ہوئے پاکستانی کھلاڑی عمیر زمان سے ہوگا۔سیڈ 2 اور عالمی نمبر 104 فرحان زمان کا ٹکراؤعالمی نمبر203 ظاہرشاہ سے ہوگا، سیڈ 3 اور عالمی نمبر96 احسن ایاز کا سامنا عالمی نمبر261 دانش اطلس خان سے ہوگا، سیڈ4 اور عالمی نمبر 95 طیب اسلم کا سامنا وائلڈ کارڈ انٹری پانے والے نوید رحمان جبکہ سیڈ5 اور عالمی نمبر 94 فرحان محبوب کوالیفائر عباس زیب کیخلاف میدان سنبھالیں گے، سیڈ 6 اور عالمی نمبر 129اسراراحمد کے منتظر کوالیفائر محمد نعیم ہوں گے، سیڈ7 اور عالمی نمبر 133 عماد فرید کا ٹاکرا عالمی نمبر168خواجہ عادل مقبول سے ہوگا، سیڈ8 اور عالمی نمبر 155 سید علی مجتبیٰ کی پہلی آزمائش کوالیفائرکھلاڑی حارث اقبال سے میچ میں ہوگی۔دریں اثنا ہفتے کو کوالیفائنگ راؤنڈ کا دوسرا مرحلہ کھیلا گیا، پہلے روز ٹاپ سیڈ کاشف آصف کو شکست دینے والے حارث اقبال نے دوسرے دن بھی اپ سیٹ فتح اپنے نام کرتے ہوئے سیڈ5 محمد فرحان کو 35 منٹ کی جدوجہد کے بعد 3-1 سے شکست دے کر مین راؤنڈ میں قدم رکھا، عباس زیب نے سیڈ3 عبدالمالک خان کو ایک آسان مقابلے میں 3-0 سے ناکام کرکے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ابتدائی مقابلے میں انٹرنیشنل کھلاڑی اور سیڈ 4 وقار محبوب کو 20 منٹ میں 3-0 سے زیر کرکے واپس گھر جانے پر مجبورکرنے والے پاکستان نیوی کے محمد نعیم نے سیڈ6 نعمان خان کو 3-2 سے قابو کرکے مسلسل دوسرا اپ سیٹ کیا، یہ مقابلہ 63 منٹ تک جاری رہا، سیڈ 2 دانش اطلس خان کو سیڈ 7 منصور زمان کے خلاف محض 20 منٹ میں 3-0 سے کامیابی ملی۔دوسری جانب سرکٹ کے ویمنز ایونٹ کے افتتاحی راؤنڈ میں ٹاپ سیڈ اور عالمی نمبر 99 فائزہ ظفر کو مقدس جاوید کا سامنا درپیش ہوگا، ان کی بہن سیڈ 2 اور عالمی 110 مدینہ ظفر بائی پانے والی نمرہ عقیل کیخلاف میدان سنبھالیں گی، سیڈ 3 اور عالمی نمبر 157 انعم مصطفیٰ کا مقابلہ صائمہ شوکت سے شیڈول ہے، سیڈ 4 اور عالمی نمبر 182 زاہب خان کو فہمینہ عاصم کا چیلنج درپیش ہوگا، سیڈ 5 اور عالمی نمبر 188 آمنہ فیاض کا سامنا کوالیفائر ماریہ سلیم سے ہوگا، سیڈ 6 اور عالمی نمبر 183زویا خالد کی ابتدائی آزمائش مقدس جاوید سے میچ میں ہوگی، سیڈ7 اور عالمی نمبر 186 نورالہدیٰ کا ٹاکرا کوالیفائر کومل سے ہوگا، سیڈ 8 اور عالمی نمبر 183رفعت خان کو کوالیفائر روشنا سے ٹکرائیں گی۔فائنلز اور اختتامی تقریب11 جولائی کو ہوگی، مینز ایونٹ کے فاتح کو ٹرافی کے ساتھ 18 سو ڈالرز کا انعام دیا جائے گا جبکہ ویمنز ایونٹ کی ونر کو ٹرافی اور 9 سو ڈالرز ہاتھ لگیں گے۔ محمد نسیم ٹورنامنٹ ریفری ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں