ترقیاتی کمشنر بڈگام نے حج انتظامات کاجائزہ لیا سرینگر ہوائی اڈے پر شبانہ پروازوں کی آمد پر بھی ہوا تبادلہ خیال

سرینگر/ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے آفیسران کی ایک میٹنگ میں 14جولائی سے شروع ہونے والی حج پروازوں کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دی۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ آفیسرن اورعملے کو حج ڈیوٹی کے دوران قریبی تال میل کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی تاکہ عازمین کی حج کی بلا دقت روانگی یقینی بن سکے۔انہوںنے عازمین کی روانگی کی مناسبت سے دیگر انتظامات کو بھی حتمی شکل دی۔ترقیاتی کمشنر نے باقی ماندہ عازمین کی ٹیکہ کاری کے علاوہ ہوائی اڈے پر اضافی ڈاکٹروں اورطبی عملے کی تعیناتی نیز دو ایمبولینس گاڑیاں دستیاب رکھنے کی بھی ہدایت دی ۔
انہوں نے محکمہ رابطہ عامہ کے ذریعے حج پروازوں کے بارے میں اطلاعات فراہم کرنے پر زوردیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں