گورنر نے مغل روڑ پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا موصوف نے شاہراہ کے غیر اطمینان بخش رکھ رکھائو کا سنجیدہ نوٹس لیا

سرینگر/گورنر این این ووہر انے پونچھ اور شوپیاں کے درمیان مغل روڑ کا سفر کر کے اس اہم سڑک پروجیکٹ کی پیش رفت برسر موقعہ جائزہ لیا۔ اس سے پہلے گورنر نے پونچھ ضلع کے ارکان قانون سازیہ کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور بعد میں صوبائی اور ضلع انتظامیہ کے افسروں کی ایک میٹنگ کے دوران ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔جائزہ میٹنگ کے بعد گورنر کو بذریعہ جہاز سری نگر آنا تھا تاہم ناساز گار موسمی حالات کے چلتے وہ ایسا نہیں کر سکے اور انہوںنے بذریعہ سڑک براستہ مغل روڑ وادی آنے کا فیصلہ کیا۔ گورنر کے مشیر بی بی ویاس ، پرنسپل سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقی روہت کنسل ، ڈویژنل کمشنر جموں سنجیو ورما ، ڈی آئی جی پونچھ ، ڈی سی پونچھ اور ایس ایس پی پونچھ پیر کی گلی تک گورنر کے ہمراہ تھے جہاں چیف انجینئر مغل روڑ پروجیکٹ نے انہیں مغل روڑ پروجیکٹ کے رکھ رکھائو کے بارے میں ایک پریذنٹیشن دی۔گورنر نے اس موقعہ پر مقامی لوگوں اور کئی سیاحوں کے ساتھ بات چیت کی اور اس سڑک پر سفر کرنے کے تجربے کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ گورنر نے مغل روڑ کے غیر اطمینان بخش رکھ رکھائو کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے پی ڈبلیو ڈی محکمہ کو ہدایت کہ وہ پچھلے تین برسوں کے دوران رکھ رکھا ئو کے اخراجات کا جامع آڈِٹ کرائیں۔ گورنر نے چیف انجینئر مغل رو ڑ پروجیکٹ کو ہدایت کہ وہ اس سڑک کا جامع سیفٹی آڈِٹ کرائیں تاکہ سڑک کے اہم حصوں کی فوری مرمت کے لئے دیگر اقدامات اٹھائے جائیں اور اس سڑک پر سفر کرنے والوں کی حفاظت ممکن ہوسکے ۔اس دوران سفر کرنے والوں کی تجاویز کو مد نظر رکھتے ہوئے گورنر نے سڑک پر پانچھ بیت الخلائ اور ریسٹنگ شیڈ قائم کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے پیر کی گلی پر لنگر عمارت کی مرمت فور ی طور سے کرنے کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے رپورٹ بھی انہیں بھیجی جانی چاہئیے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں