چدمبرم اور کارتی کی گرفتاری پر سات اگست تک روک

نئی دہلی، 10جولائی ﴿یو این آئی﴾ دارالحکومت کی ایک عدالت نے آج ایرسیل میکسس گھپلہ میں سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم اور ان کے بیٹے کارتی کی گرفتاری پر سات اگست تک کے لئے روک لگادی ۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اس معاملے میں کارتی چدمبرم کے خلاف دائر عرضی میں خصوصی جج کی عدالت کے سامنے تقریباً 3600صفحات پر مشتمل کا دستاویز پیش کیا تھا۔ چارج شیٹ میں مسٹر پی چدمبرم کا نام کئی جگہوں پر آیا ہے ۔ ای ڈی نے حالانکہ جانچ رپورٹ میں سینئر کانگریسی رہنما کو ملزم نہیں بنایاتھا۔ خصوصی جج 31جولائی کو چارج شیٹ کی بنیاد پر کارتی کے خلاف نوٹس لیں گے ۔ای ڈی نے پیشگی ضمات عرضی کی مخالفت کی ۔ ڈائریکٹوریت نے اس ضمانت عرضی کی خصوصی جج او پی سینی کے سامنے تحریری مخالفت کی اور معاملے پر بحث کے لئے وقت مانگا۔خصوصی جج نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد باپ اور بیٹے کی گرفتاری پر سات اگست تک کے لئے روک لگادی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں