کپوارہ جھڑپ میں ایک اور جنگجو مارا گیا

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ شمالی کشمیر کے کپوارہ کے ایک جنگل میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان گزشتہ روز سے جاری جھڑپ میں ایک اور جنگجو جاں بحق ہوا ہے ، اس طرح سے اس جھڑپ میں اب تک دو جنگجو اور فوج کا ایک کمانڈو مارا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جنگل میں جنگجو مخالف فوجی آپریشن فی الوقت جاری ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کل جھڑپ میں 3PARAسے وابستہ ایک کمانڈو سپاہی مکل مینا مار گیا ، جبکہ ایک اور فوجی زخمی ہوگیا ۔مارے گئے دو جنگجوئوں کی تاحال شناخت نہیں ہوئی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں