کپوارہ کے نوجوان کی آخری رسومات میں ہزاروں لوگ شامل ہوئے

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ شمالی ضلع کپوارہ کے ترہگام علاقے میں گزشتہ روز فورسز کے ہاتھوں جاں بحق ہوئے نوجوان کی آخری رسومات میں ہزاروں لوگ شامل ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق 22سالہ خالد غفار ملک ، جسے گزشتہ شام فورسز نے اسکے گائوں ترہگام میں گولی مار کر جاں بحق کیا ، کے جلوس جنازہ میں شامل ہزاروں لوگ بھارت مخالف اور آزادی کے مطالبے کے حق میں نعرے بلند کررہے تھے ۔خالد کو مقامی مزار شہد امیں سپرد خاک کیا گیا۔اس دوران علاقے میں آج تعزیتی ہڑتال کے نتیجے میں معمول کی زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق علاقے میں تمام دکانیں اور دیگر کاروباری ادارے بند ہیں اور ٹرانسپورٹ معطل۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں