اب تک ایک لاکھ33ہزار یاتریوں نے امرناتھ گھپا میں درشن کئے

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾آج جموں کے بھگوتی نگر یاتری کیمپ سے 3ہزار419یاتریوں پر مشتمل ایک اور گروپ امرناتھ گھپاکے درشن کے لئے روانہ ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز یعنی بدھ کو 15ہزار 696یاتریوں نے گھپا کے درشن کئے ۔ قابل ذکر ہے کہ امرناتھ یاترا 28جون کو شروع ہوئی اور یہ 26اگست تک جاری رہے گی ۔حکام کا کہنا ہے کہ اب تک کل ایک لاکھ33ہزار یاتریوں نے گھپا میں شیولنگم کے درشن کئے ہیں۔ یاتریوں شروع ہوجانے کے بعد اب تک متعدد بات موسم کی خرابی کی وجہ سے یاترا معطل بھی کردی گئی تھی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں