عمران خان وزیراعظم کے عہدہ کیلئے نامزد

اسلام آباد، 6اگست ﴿یو این آئی﴾ پاکستان تحریک انصاف پارٹی ﴿پی ٹی آئی﴾ کی پارلیمانی کمیٹی نے پیر کو پارٹی کے صدر عمران خان کو باضابطہ طورپر وزیراعظم کے عہدہ کے لئے نامزد کردیا۔پارلیمانی کمیٹی کی یہاں ہوئی میٹنگ میں مسٹر خان کو پی ٹی آئی کی طرف سے وزیراعظم کے عہدہ کے لئے نامزد کیا گیا۔میٹنگ شروع ہونے پر شاہ محمود قریشی نے مسٹر خان کو وزیراعظم کے عہدہ کے لئے نامزد کرنے کی تجویز پیش کی جسے پارٹی کے لیڈروں نے اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔ پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کے تمام 120اراکین نے اتفاق رائے سے وزیراعظم کے عہدہ کے لئے مسٹر خان کو نامزد کرنے کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا۔ اس کے بعد میٹنگ میں موجود لیڈروں نے مسٹر خان کو وزیراعظم کے عہدہ کے لئے نامزد ہونے پر مبارکباد دی۔ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ پی ٹی آئی نیشنل اسمبلی کے اسپیکر کے عہدہ کے لئے اپنے سینئر لیڈر شاہ محمود قریشی کے نام کو آگے کرے گی۔کرکٹ سے سیاستداں بنے مسٹر خان نے اپنی حلف برداری تقریب کے لئے دعوت نامے بھیج دے ئے ہیں۔ مسٹر خان پاکستان کے 22ویں وزیراعظم کے طورپر حلف لیں گے ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ میں سندھ صوبہ کے گورنر کے عہدہ کے لئے عمران اسماعیل کا نام آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ زرتاج گل اور شہریار آفریدی کے ناموں پر نیشنل اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر بنانے کے لئے اتفاق رائے بنانے کی کوشش کی جائے گی۔خیبر پختوان خوا کے سابق وزیراعلی پرویز کھٹک نے پارٹی کی اندر اختلافات سے انکار کیا ہے ۔پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری نے ایک دن پہلے کہا تھا کہ مرکز میں حکومت سازی کے لئے پارٹی کے پاس مکمل اکثریت ہے ۔آزاد امیدواروں کو پارٹی میں شامل کئے جانے کے بعد پی ٹی آئی کے نیشنل اسمبلی میں اراکین کی تعداد اب 125ہوگئی ہے ۔ ساتھیوں اور محفوظ سیٹوں کو شامل کئے جانے کے بعد پی ٹی آئی کے 174اراکین ہوجائیں گے ۔بلوچستان نیشنل پارٹی ۔مینگل ﴿بی این پی ۔ایم﴾ کی حمایت کے بعد پی ٹی آئی کے مجموعی طورپر 177 اراکین ہوجائیں گے ۔خیال رہے کہ پاکستان میں 25جولائی کو ہوئے عام انتخابات میں 116 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرنے کے بعد پی ٹی آئی سب سے بڑی جماعت کے طورپر سامنے آئی ہے ۔اس درمیان پاکستان لیگ۔ نواز ﴿پی ایم ایل ۔این﴾ ، پاکستان پپلز پارٹی ﴿پی پی پی﴾ کے علاوہ دیگر کچھ جماعتوں نے بھی وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدہ کے لئے اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں