ریاستی کانگریس کے لئے ضلع صدر کی تقرری عرفان نقیب کو حصوصی تقریب پر خیر مقدم

سرینگر /وادی کے نوجوان کانگریس رہنما عرفان نقیب کو سرینگرضلع کا ڈسٹرکٹ صدر بنایا گیا اس موقعے پر ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں پارٹی کے سرکردہ رہنماوں نے شرکت کی اور عرفان نقیب کو مبارکباد پیش کی ۔اس تقریب پر عرفان نقیب کا پر جوش انداز میں خیر مقدم کیاگیا ۔کانگریس رہنماوں نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے لیڈروں کے اس فیصلے کو سراہا جس کے تحت عرفان نقیب کو ضلع صدر بنایا گیا ۔اس موقعے پر عرفان نقیب نے پارٹی ہائی کمانڈ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی طرف سے ان پر جو اعتماد کیاگیا وہ اس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان پر جو ذمہ داریاں ڈالدی گئیں اس کے لئے وہ کوشش کرینگے کہ ان ذمہ داریوں کو بخوبی نبھاسکیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط کرنے کی کوشش کرینگے ۔ادھر کانگریس کے سینکڑوں کارکنوں نے عرفان نقیب کو ضلع صدر بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اب انہیں حلقہ زڈی بل سے کانگریس کا امیدوار براے اسمبلی نامزد کیاجاناچاہئے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں