امریکہ ایران کوتیل برآمدکرنے سے نہیں روک سکے گا: جواد ظریف,

,

بیروت،8اگست ﴿رائٹر ﴾ایران کے وزیرخارجہ جوادظریف نے کہاہے کہ امریکہ ایران کوتیل برآمد کرنے سے نہیں روک سکے گا ۔ایران کے اخبار نے ان کے حوالہ سے یہ اطلاع دی ہے ۔واضح رہے کہ امریکہ کے کئی وزرانے حال ہی میں اس سلسلہ میں بیانات دیئے ہیں کہ انکا مقصد ایران کی تیل کی برآمدات کو صفر پرلانا ہے تاکہ اس پر اپنے نیوکلیائی اور میزائل پروگرام کو روکنے کا دباؤڈالا جاسکے۔ انھوں نے کہاکہ اگر امریکی اپنے ذہن میں یہ یکطرفہ اور ناقابل عمل خیال رکھتے ہیں تو انھیں اسکے نتائج کی بھی جانکاری ہونی چاہئے ۔وہ یہ سوچ بھی نہیں سکتے کہ ایران تیل برآمد نہیں کریگا اور دیگر ممالک تیل برآمد کرسکیں گے ۔اگرچہ انھوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ امریکہ کو کیا نتائج بھگتنے پڑسکتے ہیں ۔

,
مزید دیکهے

متعلقہ خبریں