وجے کمار کی صدارت میں صحت و طبی تعلیم محکمہ کی میٹنگ منعقد

سرینگر /صحت و طبی تعلیم محکمہ کی مجموعی کارکردگی کا جائیزہ لینے کے لئے گورنر کے مشیر کے۔ وجے کمار کی صدارت میں محکمہ کے اعلیٰ افسران کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ میں محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری اتل ڈُلو، کمشنر فوڈ سیفٹی عبدالکبیر ڈار، ڈائریکٹر این ایچ ایم ڈاکٹر موہن بھٹی،صحت و طبی تعلیم کے ڈائریکٹر فائنانس رفیق مٹو، جموں و سرینگر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے پرنسپل صاحبان کے علاوہ دیگر افسران موجود تھے۔میٹنگ میں محکمہ صحت و طبی تعلیم کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور لوگوں کو جدید طبی سہولیات فراہم کرنے کے معاملات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔کئی معاملات کے تعلق سے متعلقہ افسران کو موقعہ پر ہی ضروری ہدایات دی گئیں۔مشیر موصوف نے محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری کے ساتھ دیہی اور شہری علاقوں کی ضروریات کے مد نظر ڈاکٹروں کی ریشنلائزیشن، ڈی ٹیچ منٹ، ٹرانسفر پالیسی، سینی ٹیشن ورکروں کے مشاہرے میں اضافہ، عوامی رابطہ مہم میں بہتری، اضلاع میں ایمبولنس گاڑیوں کی سہولیات کی فراہمی اور ٹراما ہسپتالوں کو کارگر بنانے کے علاوہ قومی شاہراہ پر طبی سہولیات کی فراہمی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ڈی پی سی کے انعقاد میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے وجے کمار نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ اس کمیٹی کی میٹنگ جلد از جلد طلب کرنے کے لئے اقدامات کریں تا کہ تقرریوں اور ترقیوں کے اہل معاملات کو نپٹایا جاسکے۔قومی شاہراہ پر108 ایمبولنس گاڑیوں کی دستیابی سے متعلق وجے کمار نے ان ایمبولنس گاڑیوں کی حصولیابی کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں