چار ہفتہ بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ٹھہراؤ

نئی دہلی ﴿یواین آئی﴾ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی آسمان چھوتی قیمتوں میں بدھ کو چھ دن بعد بریک لگا۔ تیل فروخت کرنے والی کمپنیوں نے دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کل کوئی تبدیلی نہیں کی۔تیل فروخت کرنے والی کمپنیاں روزانہ کی بنیاد پر پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی کرتی ہیں۔ اس سال 13اگست کے بعد سے 29دن میں دونوں اہم ایندھنوں کی قیمت میں ایک بار بھی کمی نہیں ہوئی جب کہ اس دوران کئی مواقع پر خام تیل کی قیمت میں گراوٹ اور ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مضبوط رہاہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں