ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر سودا معاملہ میں فضائیہ کے سابق سربراہ کو ضمانت

نئی دہلی ﴿یواین آئی﴾ دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے آگسٹا ویسٹ لینڈ وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر سودا معاملہ میں ہندوستانی فضائیہ کے سابق سربراہ ایس پی تیاگی اور ان کے بھائی اور دیگر کی ضمانت کی درخواست بدھ کو منظور کر لی۔ خصوصی جج اروند کمار نے معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے مسٹر تیاگی اور ان کے بھائی اور دیگر کو ایک ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت کی درخواست کی منظوری دے دی۔ یہ معاملہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ﴿ای ڈی﴾نے دائر کیا ہے ۔عدالت نے 24جولائی کو فضائیہ کے سابق سربراہ اور دیگر کو عدالت میں حاضر ہونے کے لئے سمن جاری کیا تھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں