شمشان کیلئے اراضی مہیاکرنے کی ارضی لاہور ہائی کورٹ میں منظور

لاہور ﴿یواین آئی﴾ لاہور ہائی کورٹ نے یہاں ہندوؤں کے انتم سنسکار کے لئے شمشان کے لئے زمین نہیں ہونے سے متعلق ایک درخواست کو غور و خوض کیلئے قبول کرلیا ہے ۔یہ عرضی ایڈووکیٹ اشتیاق چودھری نے دائر کی ہے ۔ جج علی اکبر قریشی نے منگل کو درخواست قبول کرتے ہوئے لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائرکٹر جنرل، ریاستی حکومت کے سکریٹری اور لاہور کے ڈپٹی کمشنر کو اس معاملے میں جمعرات تک جواب داخل کرنے کا حکم دیا۔ڈان کے مطابق درخواست گزار نے درخواست میں کہا ہے کہ 1973کا آئین تمام شہریوں کے حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے ۔درخواست میں کہا گیا ہے ،لاہور میں ہندوؤں کے انتم سنسکار کے لئے شمشان کی کوئی اراضی نہیں ہے جس کے سبب اس فرقہ کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔درخواست گزار نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ لاہور میں ہندوؤں کے انتم سنسکار کے لئے شمشان کیلئے زمین مہیا کرانے کا حکم دے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں