اسپین سے آزادی کا مطالبہ  بارسلونا میں لاکھوں افراد جمع

بارسلونا ﴿رائٹر﴾ اسپین کی خود مختار کمیونٹی کاتولونیہ کے تقریباً 10لاکھ لوگ اسپین سے آزادی کیلئے بارسلونا میں جمع ہوئے اور کاتولونیہ کا میموریل ڈے دن منایا۔ بارسلونا میں کاتولونیہ کے لوگ ٹریکٹروں پر سوار سرخ ٹی شرٹ میں کیٹلن جھنڈے لئے ’جمہوریہ کی تعمیر‘کے نعرے لگاتے ہوئے دیہی علاقوں سے گزرے۔لاکھوں کیٹلن افراد کاتولونیہ کے لیڈر کیوم ٹورا اور کارلس پوئیگ ڈیمونٹ کے بلانے پر بارسلونا میں جمع ہوئے تھے ۔ کاتولونیہ میں ریفرنڈم اور حکومت کی تشکیل کے بعد اکتوبر میں ا سپین کی حکومت کیٹلن حکومت کو برخاست کر دیا تھا جس کے بعدکارلس پوئیگ ڈیمونٹ یلجیم بھاگ گئے تھے ۔اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز پیشرو حکومت کی بجائے کاتولونیہ کی تحریک آزادی کے تئیں لچکدار موقف اپنایا ہوا ہے لیکن وہ بھی کاتولونیہ کی آزادی کیلئے کرائے گئے ریفرنڈم کو تسلیم کرنے کے خلاف ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں