افغانستان میں دھماکہ مرنیوالوں کی تعداد68ہوگئی

کابل﴿رائٹر﴾افغانستان کے نانگرہار صوبے میں منگل کو ایک ریلی میں ہوئے خودکش حملے میں مارے گئے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 68ہوگئی۔حملے میں 165لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔صوبے کے گورنر کے ترجمان عطااللہ خوگیانی نے یہ اطلاع دی ہے ۔پاکستان کی سرحد سے متصل جلال آباد میں ایک ریلی کے دوران یہ خودکش حملہ کیا گیاتھا ۔ریلی میں سیکڑوں کی تعداد میں شامل لوگ ایک پولیس افسر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے ۔حالیہ مہینوں میں افغانستان میں ہوئے حملوں میں یہ ایک بڑا حملہ تھا۔سکورٹی افسران نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ اکتوبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر تشہیر کے لئے بھیڑ جمع ہوتی ہے تو اس طرح کے حملے اور بھی ہوسکتے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں