انگلش فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن نے پوری دنیا کے باؤلرز کو پیچھے چھوڑ دیا ینڈرسن 564 وکٹوں کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین فاسٹ بائولر بن گئے

لندن / انگلینڈ کے فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن 564 وکٹوں کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین فاسٹ بائولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ اعزاز بھارت کیخلاف کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا اور آسٹریلیا کے گلین میک گراتھ کو پیچھے چھوڑ دیا۔سابق آسٹریلوی فاسٹ بائولر گلین میک گراتھ 124 ٹیسٹ میچوں میں 563 وکٹیں حاصل کرکے اب تک ٹیسٹ کرکٹ کے سب سے کامیاب بائوئر تھے تاہم جیمز اینڈرسن نے اسے اس اعزاز سے محروم کردیا۔ 36 سالہ فاسٹ بائولر نے 2003ئ میں لارڈز کے تاریخی میدان میں زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور اسی میچ میں اپنی پہلی ٹیسٹ وکٹ حاصل کی تھی۔جیمز اینڈرسن نے محض دو سال میں 200 وکٹوں کے سنگ میل کو عبور کیا جبکہ اگلے دو سال بعد انہوں نے 300 وکٹیں حاصل کیں اور پھر ویسٹ انڈیز کے دنیش رام دین کو آئوٹ کر کے انگلینڈ کے کامیاب ترین بائولر بنے۔انگلش فاسٹ بائولر نے بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں بھارتی بلے باز محمد شامی کو آئوٹ کرکے یہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے کیساتھ ساتھ اپنی ٹیم کو بھی فتح سے ہمکنار کرایا۔خیال رہے کہ انگلینڈ نے بھارت کو پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 4-1 سے شکست دی ہے، بھارت کو سیریز کے صرف ایک ٹیسٹ میچ میں کامیابی مل سکی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں