سری لنکائی کرکٹر کمارا، ضابطے کی خلاف ورزی کی پاداش میں ٹیم سے باہر

کولمبو/یو این آئی/ سری لنکا کے تیز گیند باز لہیرو کمارا کو ملک میں جاری سیاسی دباؤ کے درمیان کرفیو کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں سری لنکائی ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے ۔سری لنکا میں سیاسی کشیدگی کے سبب کرفیو نافذ کیا گیا ہے ۔ کمارا پر کرفیو کے ضابطوں کی خلاف وزی کرنے کا الزام ہے جس کے بعد سری لنکائی کرکٹ بورڈ ﴿ایس ایل سی﴾ نے تادیبی کارروائی کرتے ہوئے انہیں ٹسٹ ٹیم سے باہر کردیا ہے اور ان کی جگہ دشمنت چمیرا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔کمارا نے گالے میں پہلے ٹسٹ سے دو دن قبل اتوار کی شب کرفیو کی خلاف ورزی کی تھی۔ سری لنکا کی ٹیم انتظامیہ کرفیو کے دوران قوانین کے سلسلے میں کافی سنجیدہ ہے اور گزشتہ دو مہینوں سے کھلاڑیوں کے نظم و ضبط کے سلسلے میں سخت اقدام کررہی ہے ۔ اس سے قبل دو کھلاڑیوں دنشکا گناتھیلاکا اور جیفری وینڈرسے کو بھی جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز سیریز کے دوران قوانین کی خلاف ورزی کا قصوروار قرار دیا گیا ہے ۔گناتھیلاکا کرفیو کے دوران کولمبو ٹسٹ میچ میں وقت پر کمرے میں واپس نہیں آئے تھے جبکہ وینڈرسے سینٹ لوسیا میں دیر تک باہر رہے تھے جس کے سبب ٹیم کی بس کو ہوائی اڈے پر پہنچنے میں تاخیر ہوگئی تھی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں