شہدائ کی قربانیاں قوم کا سرمایۂ افتخار ہیں : یاسین ملک، لبریشن فرنٹ کا شہید گوہر نذیر کو انکی برسی پرخراج عقیدت

سرینگر/ لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے زینہ کوٹ کے جوان سال شہید گوہر نذیرکو انکی شہادت کی برسی پر یاد کرتے ہوئے کہا کہ شہید گوہر ۶۱۰۲÷ئ میں بھارتی دہشت گردی کا شکار بن کر درجۂ شہادت پا گئے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ پرامن جدوجہد کے دوران ۸۰۰۲÷ئ کے بعد سے اب تک ہمارے ہزاروں جوانوں کو تہہ تیغ کیا جاچکا ہے جبکہ ہزاروں افراد مجروح ہوکر ہسپتالوں کی زینت بنائے چکے ہیں جن میں سے سیکڑوں معصومین کی بینائی تک چھین لی گئی ہے۔ فرنٹ نے کہا ہے کہ پُرامن تحریک کے دوران ہمارے ہزاروں معصوم طلاب اور جوان جیلوں اور زندان خانوں کی زینت بنائے جاچکے ہیں اور بھارت اور اسکے مقامی گماشتوں نے ہر کوشش کرکے یہاں کے لوگوں بالخصوص جوانوں کو پشت بہ دیوار کرکے ان پر ہر قسم کی مکانیت کو مسدود کررکھا ہے۔ فرنٹ نے کہا کہ شہید گوہر نذیر کو بھارتی فورسز نے عین اسوقت پیلٹ و شیل دہشت گردی کا شکار بنایا جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کشمیر کے دورے پر آئے ہوئے تھے ۔ فرنٹ نے کہا کہ شہید گوہر نذیر جیسے جیالے اور ان کی قربانیاں ہماری مظلوم قوم کا سرمایہ ٔ افتخار ہیں اور ان کی قربانیاں کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کی جاسکتی ہیں۔ لبریشن فرنٹ نے کہا کہ شہیدوں کے لہو سے مربوط تحریک آزادی کو اس کی حقیقی منزل مقصود تک پہنچانے کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور گوہر شہید جیسے جیالوں کی قربانیاں ضرور رنگ لے آئیں گی اور جموں کشمیر کے لوگ اپنی حقیقی منزل حاصل کرکے ہی رہیں گے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں