ہند امریکہ دفاعی تعلقات مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں :سیتارمن

واشنگٹن﴿یو این آئی﴿ وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ربط اور شراکت کو تحریک فراہم کرنے کیلئے باہمی مذاکرات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔محترمہ سیتارمن نے یہاں پیر کو پنٹا گون میں امریکی وزیر دفاع جیمس میٹس کے ساتھ باہمی ملاقات سے قبل یہ بات کہی۔ وزیر دفاع کل سے امریکہ کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شراکت کے شعبہ میں باہمی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ دفاعی سیکٹر میں ہندوستان امریکہ کو اپنا اہم شراکت دار سمجھتا ہے اور اس شعبہ میں دونوں ملکوں کے تعلقات کافی مضبوط ہیں۔ انہوں نے امریکہ کی نئی قومی سلامتی پالیسی میں ہند۔ امریکہ دفاعی تعلقات کی دی گئی اہمیت پرکافی مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندامریکہ دفاعی تعلقات کی مضبوط بنیاد کئی برسوں میں رکھی گئی ہے ۔ ہندوستان امریکہکواپنا اہم دفاعی شراکت دار مانتا ہے ۔محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ دونوں ملکوں میں باہمی دفاعی تعاون، دفاعی صلاح و مشورہ ، سائنس کے علاوہ باہمی پیداوار ، باہمی ترقی اور صنعتی سیکٹر میں بہتر تعاون ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے وزرائ دفاع کی حال ہی میں ہوئی ملاقات سے مثبت سمت میں آگے بڑھنے پر اتفاق ہوا ہے ۔ خصوصی طور پر پچھلے تین چار برسوں کے دوران ہم نے اس سمت میں کافی پیش رفت کی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں