ابوظہبی ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 274 پر آئوٹ

ابوظہبی/ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 274 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔پاکستان نے کل کھیل کے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان نے تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 139رن بنائے ہیں اور نیوزی لینڈکے سکور سے ابھی 135رن پیچھے ہے جبکہ اس کے سات کھلاڑی ابھی آئوٹ ہونا باقی ہیں۔محمد حفیظ صفر پر پویلین لوٹ گئے اس کے بعد نیوزی لینڈ نے کھیل کے دوسرے روز اننگز کا آغاز 7 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز سے کیا تاہم نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم صرف 45 رنز کے اضافے کے بعد 274 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں بلال آصف نے 5، یاسر شاہ نے 3 جب کہ حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کیویز کے ٹاپ آرڈر کو ذیادہ دیر تک وکٹ پر کھڑا نہ رہنے دیا۔دبئی ٹیسٹ کے ہیرو یاسر شاہ تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ کے پہلے روز بھی بھرپور ایکشن میں دکھائی دیے اور 3 بلے بازوں کو پویلین بھیج کر مہمان ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کیا جب کہ بلال آصف نے بھی بھر پور ساتھ دیا اور 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز اب تک 1-1 سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرایا تھا جب کہ پاکستانی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو ایک اننگز اور 16 رنز سے شکست دی تھی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں