فورسز کی اضافی کمپنیاں لوک سبھا انتخابات تک یہیں رکھنے کا امکان

سری نگر/ ﴿یو ا ین آئی﴾ جموں وکشمیر میں گورنر انتظامیہ بلدیاتی و پنچایتی انتخابات کے پْرامن انعقاد کیلئے تعینات کی گئی مرکزی مسلح پولیس فورس ﴿سی اے پی ایف﴾ کی330 اضافی کمپنیوں کو آئندہ سال اپریل یا مئی میں ہونے والے عام انتخابات کی تکمیل تک یہیں تعینات رکھنے پر غور کررہی ہے۔سیکورٹی لحاظ سے حساس مانی جانے والی ریاست جموں وکشمیر میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات بیک وقت کرانے کا قوی امکان ہے۔ سیکورٹی معاملات پر گہری نظر رکھنے والے مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر لوک سبھا انتخابات مقررہ وقت اور شیڈول کے مطابق منعقد ہوئے تو مرکزی مسلح پولیس فورس کی330 اضافی کمپنیوں کو واپس بھیجنا اور پھر جلدی انہیں واپس بلانا نہ صرف ایک مدقوق مشق ہوگی بلکہ یہ بے تحاشا خرچے کا بھی باعث بن جائے گا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں