مرحوم شیخ محمد عبداللہ کا 113واں یوم پیدائش، مقبرہ پر تعزیتی تقریب، ڈاکٹر فاروق عبداللہ ،عمر عبداللہ اور دیگر زعمائ نے گلباری اور فاتحہ خوانی ادا کی

 سرینگر/کے این این/مرحوم شیخ محمد عبداللہ کے 113ویں یوم پیدایش پر اُن کے مقبرہ واقعہ نسیم باغ حضرت بل میں سخت سردی کے باوجود کارکنان نیشنل کانفرنس ، مختلف سیاسی ، سماجی اور دینی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ مرحوم کے مرقد پر گُلباری اور فاتحہ خوانی ادا کی گئی ، جبکہ صبح 9بجے سے قرآن خوانی کی مجلس آراستہ ہوئی جس میں مختلف ایمہ مسجد، نعت خوان اور علمائے کرام نے شرکت کی۔ پارٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے صبح 11بجے ہی مزار قائد پر آکر فاتحہ خوانی اور گلباری انجام دی۔ اس کے بعد مرحوم کے مرقد پر اجتماعی فاتحہ خوانی ادا کی گئی، جس میں پارٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ،ناب صدر عمر عبداللہ ، جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال اور صوبائی صدر ناصر اسلم وانی ، سینئر لیڈران عبدالرحیم راتھر، چودھری محمد رمضان، شریف الدین شارق، مبارک گل، محمد اکبر لون، نذیر احمد خان گریزی، میر سیف اللہ، قیصر جمشید لون، عرفان احمد شاہ، پیر آفاق احمد، شمیمہ فردوس، سکینہ ایتو، الطاف احمد کلو، عبدالمجید لارمی، علی محمد ڈار، محمد یوسف ٹینگ، کفیل الرحمن، ڈاکٹر بشیر احمد ویری، غلام محی الدین میر، حاجی عبدلاحد ڈار، ایڈوکیٹ شوکت احمد میر، شبیر احمد میر، صبیہ قادری، جگدیش سنگھ آزاد، ایڈوکیٹ عباس ڈار، غلام نبی بٹ، حاجی غلام رسول صوفی، میر غلام رسول ناز، تنویر صادق،عمران نبی ڈار، احسان پردیسی، مدثر شہمیری کے علاوہ تمام سرکردہ لیڈران، عہدیداران، ضلع اور بلاک صدور نے فاتحہ خوانی اور گُلباری میں شرکت کی جبکہ یوتھ اور خواتین ونگ کے لیڈران بھی موجود تھے۔ اِس سے قبل مرحوم کے تاریخ ساز سیاسی، سماجی خدمات پر روشنی ڈالی/جاری صفحہ ۱۱ پر

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں