دراندازی کے خدشے کے بعد فوج کو الرٹ پر رہنے کی ہدایت جنگجوئوں کی تلاش میںکنٹرول لائن کے نزدیک جنگلات میں فوج کا آپریشن

سرینگر / سی این آئی /در اندازی کے مسلسل بڑھ رہے خطرے کے مدنظر کنٹرول لائن و بین الاقوامی سرحد پر تازہ ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ فوج اور بی ایس ایف کو ہدایت دی گئی ہیں کہ وہ در اندازی کے کسی بھی واقعے کو ناکام بنانے کیلئے چوکس رہیں۔ گذشتہ شام کی پونچھ کی در اندازی کے واقعے کے حوالے سے سراغ رساں اداروں نے خبردار کیا ہے کہ سرحد پار کے در انداز حملے کی تاک میں ہیں تاکہ وہ وادی میں داخل ہونے میں کامیاب ہوں۔ اس دوران شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ و ایل او سی کے نزدیکی جنگلات میں فوج نے جنگجووں کو ڈھونڈھنے کیلئے وسیع پیمانے پر تلاش کاروائیاں شروع کردی ہیں ۔کرنٹ نیوز آف انڈیاکے مطابق پوری وادی کشمیر میں سیکورٹی فورسز جن میںپولیس ، فوج اور دوسری سیکورٹی ایجنسیاں شامل ہیں کو ہائی الرٹ پر رہنے کی تازہ ہدایات دی گئی ہیں۔ در اندازی کے مسلسل پیش آرہے واقعات کے مدنظر لائن آف کنٹرول و جموں کی بین الاقوامی سرحد پر بھی چوکسی بڑھائی گئی ہے اور اضافی فورسز اہلکار تعینات کئے جارہے ہیں۔ اس دوران سراغ رساں اداروں نے بھی خبردار کیا ہے کہ سرحد پار کے در اندازفدائین حملے کے طرز پر در انداز سرحد پار کرنے کیلئے اسی طرح کے حملوں کے منصوبے بنا رہے ہیں ۔ سراغ رساں ایجنسیوں نے آنے والے دنوں میں در اندازی کے واقعات بڑھنے کے خدشے ظاہر کئے ہیں جبکہ در انداز لگاتار اس تاک میں ہیں کہ وہ اس پار آنے میں کامیاب ہوں۔ سراغ رساں/جاری صفحہ ۱۱ پر

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں